بہاولنگر‘گر می کی شدت اور روڈایکسڈینٹ میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے

جمعرات 2 جون 2016 14:07

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء)گر می کی شدت اور روڈایکسڈینٹ میں چار افراد جان سے گئے ایک لڑکی زخمی تفصیل کے مطا بق اڈا لوہار کا کے قر یب موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ایک بزر گ جانبحق جبکہ ایک لڑکی زخمی ہو گئی اسی طر ح میگلوڈگنج میں سخت گر می اور لو سے اللہ دتہ نامی شخص جبکہ منڈی صادق گنج میں دو معمر افراد ستر سالہ نور بخش اور احمد نا می شخص انتقال کر گئے فقیروالی میں ایک شخص گر می کی شدت کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا بہاولنگر میں ٹریفک حادثات معمول بن گئے ہیں آئے روز ہلاکتوں کے باوجود انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی نے سولات کھڑے کر دےئے گزشتہ ایک ماہ میں کئی حادثات ہو چکے ہیں جن میں لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں عارف والا روڈپر بس اور موٹر سائیکل میں تصادم میں ایک خاتون سمیت دو افراد جان سے گئے ایک خاتون زخمی ہوئی ۔