نواز شریف نے پاکستان کی بجائے لندن میں علاج کیوں‌کروایا؟ مریم نواز نے بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 جون 2016 13:37

نواز شریف نے پاکستان کی بجائے لندن میں علاج کیوں‌کروایا؟ مریم نواز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جون 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بتایا کہ اگر وزیر اعظم پاکستان کے کسی مقامی اسپتال میں زیر علاج ہوتے اور یہاں سرجری کرواتے تو وزیر اعظم کے پروٹوکول کے باعث اسپتال میں موجود دیگر مریضوں اور ان کے ساتھ آئے ان کے اہل خانہ کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو بھی سرجری کے بعد آرام کی ضرورت تھی جو یہاں پاکستان میں رہتے ہوئے اس حد تک ممکن نہیں تھا کیونکہ یہاں سرجری ہونے کے بعد مقامی افراد وزیر اعظم کی عیادت کے لیے آتے اور کسی کو منع کرنا زیب نہیں دیتا ۔ ان سب باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم نے لندن میں علاج کروانے کو ترجیح دی۔