جدہ:پاب نے بیٹی کے پیار نہ کرنے پر قتل کر دیا

جمعرات 2 جون 2016 13:33

جدہ:پاب نے بیٹی کے پیار نہ کرنے پر قتل کر دیا

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔02جون 2016ء): عدالت نے سعودی شہری کو آٹھ سال قید اور 700کوڑوں کی سزا کا حکم سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی والد نے اپنی بیٹی جب یہ پوچھا کہ وہ اس سے پیار کرتی ہے کہ نہیں تو سعودی شہری کی سات سالہ بیٹی نے کہا کہ میں ” آپ سے پیار نہیں کرتی“ جس پر والد غصے میں آگیا اور اسکو پیٹنا شروع کر ددیا ، اسکے بعد والد نے اسکو ایک کمرے میں بند کر دیا جہاں وہ مغرب تک روتی رہی۔

(جاری ہے)

واپسی پر جب والد نے آکر کمرہ کھولا تو بچی کی حالت خراب دیکھ کر اسے ہسپتال لے گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکی ۔ بتایا جاتا ہے کہ بچی کی والدہ اور والد کے درمیان علیحدگی تھی ۔ اور والدہ بچی کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتی تھی جبکہ والد اس بچی کو اپنے ساتھ رکھنے پر مُصر تھا۔ بچی کی والدہ نے بتایا کہ اسکے سابقہ شوہر نے اسے بچی کے جاں بحق ہونے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تھا۔ وہ تو جب اس سے ملنے گئی تو پتہ چلا کے اس کی مّیت مردہ خانے میں پڑی ہے۔