سربراہ کی حیثیت سے بلاول کی پارٹی کا اصل نام منظر عام پر لانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 2 جون 2016 13:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جون۔2016ء) سیاسی پارٹی کے سربراہ کی حیثیت سے بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی کا اصل نام منظر عام پر لانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستانی نڑاد امریکی شہری سید اقتدار حیدر نے اپنی درخواست میں موٴقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین اور پاکستان پیپلزپارٹی کی اصل شناخت کے بارے میں بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری سچائی سامنے نہیں لا رہے، دونوں جماعتوں کے رہنماء اور ارکان پارلیمنٹ دونوں پارٹیوں کے انتخابی نشان، جھنڈے اور شناخت کو استعمال کرکے پولیٹکل پارٹیز ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :