لوگوں کو پریشان کر کے بیلنس مانگنے والی ’صبا‘ مل گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 جون 2016 13:10

لوگوں کو پریشان کر کے بیلنس مانگنے والی ’صبا‘ مل گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جون 2016ء):اگر آپ کا نمبر پاکستان کا ہے تو پھر آپ پاکستان کے کسی بھی شہر میں موجود ہوں کبھی نہ کبھی آپ کو ایک ”صبا“ نامی لڑکی کا پیغام ضرور ملا ہو گا جو اسپتال میں موجود ہو گی اور ازراہ مجبوری آپ سے اپنے موبائل پر ایزی لوڈ کروانے کی درخواست کرتے ہوئے واپس کرنے کا وعدہ بھی کرے گی۔ نجی ٹی وی چینل کی ایک ٹیم نے اپنے پروگرام میں صبا نامی اسی لڑکی کو جال میں پھنسا کر دھر لیا اور گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی ٹیم نے اس صبا نامی لڑکی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے مقامی پولیس کے حوالے کیا۔یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ گرفتار کی گئی صبا ہی نہیں بلکہ ابھی اور بھی کئی صبا موجود ہیں جو اسپتال میں ہونے اور اپنے مجبوری کی دہائیاں دے کر عام اور معصوم شہریوں سے بیلنس کے نام پر رقم بٹورتی ہیں۔ موبائل صارفین کا کہنا ہے کہ صبا کو تو گرفتار کر لیا گیا ہے لیکن اس کی مبینہ بہن اسما کا خیال کون رکھے گا ؟ جو ہر وقت اسپتال میں موجود بیلنس کے انتظار میں رہتی ہے۔۔