ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ کو کرپشن الزامات پر عہدے سے ہٹا دیا گیا

انکوائری شروع اہم انکشافات منظر عام پر آنے کی امید

جمعرات 2 جون 2016 13:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جون۔2016ء) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سندھ ٹریفک خادم حسین بھٹی کو کرپشن الزامات کی بنیاد پر عہدے سے فارغ کردیاگیا ہے اور انکے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب حکام نے اعترض اٹھایا تھا کہ خادم حسین بھٹی کرپشن میں ملوث ہیں او ر متعدد افراد نے انکے خلاف درخواستیں جمع کرائی ہیں تاہم انہیں عہدے سے ہٹا کر انکوائری شروع کردی گئی ہے اور جلد اہم انکشافات منظر عام پر آنے کی امید ہے۔

متعلقہ عنوان :