سینٹرل جیل قصورمیں قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 2 جون 2016 13:06

سینٹرل جیل قصورمیں قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی

قصور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02جون۔2016ء) سینٹرل جیل قصورمیں قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق مجرم طارق نے 2005 میں گھریلو تنازع پر اپنے سسر کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

جیل حکام نے پھانسی کے بعد طارق کی لاش ورثاءکے حوالے کردی جو اسے پھول نگر لے گئے۔ مجرم کے ڈیتھ وارنٹ چند روز قبل جاری ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :