ٹی ایم اے چونیاں میں بھرتی شدہ بیسیوں ڈیلی ویجز ملازمین ڈیوٹیاں کرنے کی بجائے اپنے گھروں میں بیٹھے لاکھوں روپے کا ٹیکہ حکومت کو لگارہے ہیں

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 2 جون 2016 13:04

چونیاں(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون۔2016ء ) ٹی ایم اے چونیاں میں بھرتی شدہ بیسیوں ڈیلی ویجز ملازمین ڈیوٹیاں کرنے کی بجائے اپنے گھروں میں بیٹھے لاکھوں روپے کا ٹیکہ حکومت کو لگارہے ہیں اور ڈیوٹی کرنا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ ایک سرکاری افسر کے ڈرائیور نے پانچ اپنے عزیزواقارب ڈیلی ویجز ملازمین بھرتی کروارکھے ہیں جو ہرماہ گھر بیٹھے پچہتر ہزار روپے وصول کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایک افسر کے گھر سات ڈیلی ویجز ملازمین ڈیوٹیاں دے رہے ہیں اور تین تو اس افسر کی صرف بکریاں چرارہے ہیں بعض صحافی اور بااثر سیاستدان کے کارخاص بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھورہے ہیں۔ بائں وجہ شہر میں صفائی کی صورتحال ابتر نظرآرہی ہے۔ کیونکہ ڈیلی ویجزملازمین چوہدری بن چکے ہیں۔ شہریوں محمدحسین۔ قاسم علی۔ ظفرعلی۔ شریف حسین ودیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈیلی ویجزملازمین جو دانستہ طور پر ڈیوٹیاں نہیں کررہے ان کو فوری طور پر نوکری سے برخاست کیا جائے

متعلقہ عنوان :