چونیاں میں کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث افسران ملازمین جن پر کرپشن ثابت

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 2 جون 2016 13:04

چونیاں(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون۔2016ء ) چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر میاں محسن رشید سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے ٹی ایم اے چونیاں میں کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث افسران ملازمین جن پر کرپشن ثابت ہوچکی ہے اسسٹنٹ کمشنر شیخ محمدسلیم خالد۔ سابق تحصیلدار حق نوازرانجھا۔ سردار طارق نائب تحصیلدار/سب رجسٹرار۔

محمداسلم رجسٹری محررودیگر ملازمین کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کو دوکروڑ چھپن لاکھ روپے کی ریکوری کرنے کا بھی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں ٹی ایم اے چونیاں میں تین کروڑ اکتالیس لاکھ پینتالیس ہزار کے کرپشن کے سکینڈل میں تحقیقات کے بعد رجسٹری برانچ اٹھاون لاکھ اٹھانوے ہزار ۔

(جاری ہے)

قانون گوئی سرکل چونیاں نمبر1میں ایک لاکھ چون ہزار۔

قانون گوئی سرکل چونیاں نمبر2میں پانچ لاکھ سنتالیس ہزار۔ قانون گوئی چھانگامانگا میں چار لاکھ ستاسی ہزار۔ قانون گوئی کنگن پور میں اڑسٹھ ہزار۔ قانون گوئی الہ آباد میں اٹھارہ لاکھ انچاس ہزار۔ قانون گوئی تلونڈی میں پانچ لاکھ آٹھ ہزار۔ سی وی ٹیکس سب رجسٹرار/تحصیلدارآفس تہترلاکھ۔ اے ڈی ایل آر سروس تین لاکھ تریسٹھ ہزار۔ چالان فارم ٹی ایم اے میں پچاسی لاکھ اڑتالیس ہزار کے غبن ثابت ہوچکے ہیں جن میں مبینہ طور پر مذکورہ برانچوں کے ملازمین کے علاوہ مقامی اشٹام فروش بھی ملوث ہیں۔

سابقہ ڈی سی او عدنان ارشد اولکھ نے انکوائری کرکے غبن ثابت ہونے کی حکام بالا کو صورتحال سے مطلع کردیا تھا مگر مذکورہ کارروائی سابقہ ڈی سی او سلمان غنی کی طرف سے جو بالاحکام کو لیٹر جاری کیا گیا تھا کہ فلاں فلاں افسران اور ملازمین جو کروڑوں کے غبن میں ملوث ہیں ان کے خلاف باضابطہ کارروائی کے احکامات جاری کیے جائیں۔ جس پر چیف سیکرٹری کی ہدایت پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ضابطہ کے مطابق کارروائی کرنے اور ملوث ملازمین کو فوری طور پر برخاست کرنے اور دیانتدارملازمین بھرتی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :