بالی وڈ کے ایک جوڑے میں علیحدگی؟ شلپا سیٹھی اپنے شوہر سے الگ رہنے لگیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 جون 2016 12:58

بالی وڈ کے ایک جوڑے میں علیحدگی؟ شلپا سیٹھی اپنے شوہر سے الگ رہنے لگیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جون 2016ء) : رواں سال کے آغاز ہی سے بالی وڈ جوڑوں میں علیحدگیوں اور کے تعلق ٹوٹ جانے کی کئی خبریں موصول ہوئیں جن میں سے سب سے زیادہ حیران کن علیحدگی بالی وڈ اداکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑا خان اور ہریتک روشن اور ان کی اہلیہ سوزین کے مابین تھی۔

(جاری ہے)

تاہم اب ایک اور بالی وڈ اداکارہ کی جوڑی سے متعلق چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں بالی وڈ اداکارہ شلپا سیٹھی اور ان کے خاوند راج کندرا ایک دوسرے سے الگ رہائش پذیر ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ راج کندرا گذشتہ 15 دنوں سے اپنے بیندرا والے دفتر میں ہی موجود ہیں اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ راج اتنے طویل عرصے تک اپنے گھر سے باہر رہے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ راج اپنے جوہو والے اپارٹمنٹ میں مختصر وقت کے لیے آتے ہیں اور اپنا سامان اور کپڑے لے کر روانہ ہو جاتے ہیں۔ البتہ اس حوالے سے جوڑے کی جانب سے تصدیق یا تردید کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :