جدہ: توہین کعبہ کے مرتکب شخص کی اسلام قبول کرنے پر سزا معاف

جمعرات 2 جون 2016 12:54

جدہ: توہین کعبہ کے مرتکب شخص کی اسلام قبول کرنے پر سزا معاف

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔02جون 2016ء): توہین ِ کعبہ کے مرتکب ہندوستانی شہری کی سزا اسکے اسلام قبول کرننے کی وجہ سے عدالت نے کالعدم قرار دے دی ۔ کریمنل کورٹ نے اس سے قبل ہندوستانی شہری کو توہین کا مرتکب ہو نے پر سات سال قید اور 21,00کوڑوں اور 30,000ریال جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

(جاری ہے)

ہندوستانی شہری کو ریاض ائیرپورٹ سے پچھلے سال پکڑ لیا گیا تھا۔ جب وہ مملکت سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ ہندوستانی شہری نے فیس بک پر خانہ کعبہ کی توہین آمیز تصویر لگائی تھی۔ سعودی شہریوں نے اس تصویر کے بارے میں سائبر کرائم کو اطلاع دی ،جس نے کاروائی کرتے ہوئے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔ لیکن مذکورہ شخص کے اسلام قبول کرنے پر اس کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔