پنجاب حکومت نے فلم ” مالک “ کی نمائش پر پابندی نہیں لگائی ‘ سرکاری وکیل کا ہائیکورٹ کا تحریری جواب جمع

جمعرات 2 جون 2016 12:48

پنجاب حکومت نے فلم ” مالک “ کی نمائش پر پابندی نہیں لگائی ‘ سرکاری ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں پاکستانی فلم ”مالک “پر پابندی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے فلم کی نمائش پر پابندی نہیں لگائی ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور مقامی شہری منیر احمد کی ایک ہی نوعیت کی الگ الگ درخواستوں پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران درخواست گزار کے وکلا ئاظہر صدیق اور شیراز ذکا ء نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ اٹھارہویں ترمیم کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کو فلموں کی نمائش پر پابندی لگانے کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں ہے ۔ وکلا نے بتایا کہ فلم میں کوئی ایسی چیز نہیں دکھائی دی جس سے معاشرے میں انتشار پیدا ہو ۔ وکلا ء نے استدعا کی کہ فلم پر عائد پابندی کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ دوران سماعت پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیعہ خالد پیش ہوئیں ۔ سرکاری وکیل نے تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے فلم کی نمائش پر کوئی پابندی نہیں لگائی ۔ عدالت نے پنجاب حکومت کا جواب آنے کے بعد وفاقی حکومت کے وکیل کو فوری طلب کرلیا۔