جدہ:سعودی عالم دین نے بغیر اجازت کے کسی کا وائی فائی استعمال کرنے کے فتوے کی حمایت کر دی

جمعرات 2 جون 2016 12:27

جدہ:سعودی عالم دین نے بغیر اجازت کے کسی کا وائی فائی استعمال کرنے کے ..

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔02جون 2016ء) : سعودی عالم دین نے کچھ روز قبل دبئی کے گرینڈ مفتی احمد الحداد کی طرف سے جاری کئے ایک فتوے کی حمایت کی ہے ،جس میں کہا گیا تھا کہ کسی کا وائی فائی بغیر اجازت استعمال کر کے انٹرنیٹ استعمال کرنا درست نہیں ہے۔ سعودی عالم دین شیخ علی الحاکمی نے اس فتوے کے بارے میں کہا کہ یہ فتویٰ بالکل درست ہے اور یہ چوری کے زمرے میں ہی آتا ہے ، کیونکہ آپ کسی کو وائی فائی پاسورڈ اسکی اجازت کے بغیر چوری چھپے استعمال کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

، جب کہ اس نے اس کی اجازت نہیں دی ہو تی ، یہ سراسر چوری میں شمار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شاپنگ سنٹروں ، پبلک مقامات ، اور دیگر جگہوں پر وائی فائی کا پاسورڈ کھلا ہو تا ہے ، جس کا مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ اس کو کوئی بھی استعمال کر سکتا ہے ، تو ایسے مقامات پر اگر وائی فائی استعمال کرنا ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ، لیکن اگر کسی نے پاسورڈ لگایا ہوا ہے اورکوئی اس کو ” ہیک“ کر کے استعمال کرنا شروع کر دے وہ شرعی طور پر چوری میں شمار ہو گا۔

متعلقہ عنوان :