بھارتی حکومت نے گنگا کا ’پاک پانی‘ بیچنے کا منصوبہ بنا لیا، مذہبی شخصیات کی تنقید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 جون 2016 12:23

بھارتی حکومت نے گنگا کا ’پاک پانی‘ بیچنے کا منصوبہ بنا لیا، مذہبی ..

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جون 2016ء) : ہندو مذہب میں گنگا دریا میں نہانے کو ان کے تمام گناہوں کے دھل جانے سے منسوب کیا جاتا ہے۔ ہندو مذہب کے پیروکاروں کا اس بات پر کامل یقین ہے کہ اگر وہ ایک مرتبہ گنگا جل نہا لیں گے تو ان کے تمام بڑے چھوٹے گنا بھی دھل جائیں گے۔ اس ضمن میں بھارتی حکومت نے گنگا کے پویتر (پاک) پانی کو بیچنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اس پاک پانی تک آسان رسائی کے لے یہ منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے تا کہ دور دراز کے گاؤں اور شہروں میں رہنے والے افراد کو گنگا جل کے لیے اتنا سفر طے نہ کرنا پڑے۔ لیکن ہندوؤں صوفیوں نے اس بات سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے گنگا ماں کا درجہ رکھتی اور ماں کو بیچنا ایک گناہ ہے جس کی ہم ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔ دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے حکومت کو چاہئیے کہ گنگا کی صفائی کروائے جو کہ ان کی پہلی ترجیح ہونا چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :