بھاری تنخواہیں اور مراعات حاصل کرنے والے مجسٹریٹس قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ماہ رمضان کی آمد سے قبل ، سبزی فروش عوام کی جیبوں کا صفایا کرنے میں مصروف

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 2 جون 2016 12:20

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون۔2016ء )ماہ رمضان کی آمد آمد، سبزی فروشوں کی من مانیوں میں اضافہ ،پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی سْستی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گراں فروش دن بھر صارفین کی جیبوں کا صفایا کرتے رہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخنامہ کے مطابق سبزیوں کی قیمتوں میں ایک سے چار روپے تک اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم گراں فروش سرکاری نرخنامہ کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے دس سے بیس روپے اضافہ کیساتھ سبزیاں فروخت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور کی اوپن مارکیٹوں میں سرکاری نرخنامہ کے مطابق آلو ایک روپے اضافے کے بعد 25، پیاز 22 ،لہسن دیسی 126 ،ادرک تھائی لینڈ 44 ،لہسن چائینہ 152 ،ادرک 79 ،بینگن دو روپے اضافے کے ساتھ 33 ،کھیرا دیسی تین روپے اضافے کے ساتھ 33، کریلے تین روپے مہنگے ہوکر 33 ،میتھی تین روپے اضافے کیساتھ 42 ،لیموں دیسی 160 ،گھیا کدو 30 ،اروی 74 ،دیسی ٹینڈے کی قیمت 42 روپے متعین کی گئی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے ضلعی حکومت نرخنامہ تو جاری کر دیتی ہے مگر ان پر عملدرآمد نہیں کریا جاتا ہے دوکانداروں اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے عملے کی ملی بھگت سے عوام کی جیبوں کا صفایا کیا جاتا ہے۔(جاوید اقبال)