Live Updates

پانامہ لیکس پر تحقیقات کے لیے حکومتی پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے ڈیڈ لاک اور تاخیری حربے اختیار کرنا انتہائی غیر مناسب ہے ،سعد رفیق حکومتی کمیٹی کے رکن ہیں انہیں تحریک انصاف پر بلا جواز تنقید نہیں کرنی چاہیے ، اپوزیشن جماعتوں سمیت پوری قوم چاہتی ہے کہ کرپشن کے خلاف بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیے۔ ولید اقبال

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 2 جون 2016 12:15

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جون 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی پولیٹیکل کمیٹی کے ممبر و صدارتی امید وار لاہور ولید اقبال نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر تحقیقات کے لیے حکومتی پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے ڈیڈ لاک اور تاخیری حربے اختیار کرنا انتہائی غیر مناسب ہے ،سعد رفیق حکومتی کمیٹی کے رکن ہیں انہیں تحریک انصاف پر بلا جواز تنقید نہیں کرنی چاہیے ، اپوزیشن جماعتوں سمیت پوری قوم چاہتی ہے کہ کرپشن کے خلاف بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیے مگر اس کی شروعات وزیر اعظم کی فیملی سے ہونی چاہیے ۔

ولید اقبال نے اپنے دفتر میں انجینئر یاسر گیلانی، ملک وقار احمد،میاں اکرم عثمان اور طاہر رشید چوہدری کی قیادت میں ملاقات کے لیے آنے والے کارکنوں کے وفود سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئیکہا کہ ملک میں بجلی اور پانی کی بندش نے عوام کی زندگی عذاب بنا دی ہے اور بجٹ سے پہلے ہی مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے ، بجٹ میں کاسمیٹکس ، موبائل فونز سمیت درجنوں اشیاء پر ٹیکس بڑھایا جا رہا ہے جس کی ہم مذمت کر تے ہیں، حکمران جماعت پہلی مرتبہ چوتھا بجٹ پیش کرنے جار ہے ہیں مگر اس میں عوام کو کسی قسم کا ریلیف ملتا دکھائی نہیں دے رہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران پلوں،میٹرو اور سڑکوں سے باہر نکلیں اور صحت، تعلیم ، انصاف اور روز گار پر خصوصی توجہ دیں اورہنگامی حا لت میں پالیسیا ں مرتب کریں پر، ملک میں نئے ہسپتال، گراؤنڈزاور تفریح گاہیں بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روز گاری اور جہالت کی وجہ سے نو جوان بے راہ روی کا شکار ہو کر منفی سر گرمیوں کو اپنا رہے ہیں جس کی وجہ سے جرائم میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے اور معاشرے میں برائیاں جنم لے رہی ہیں جو لمحہ فکریہ ہے، حکمران اپنی عیا شیاں کم کریں اور ذاتی مفادات کی بجائے ملک اور عوام کے حالات کے بہتر کرنے کے لیے توجہ دیں ورنہ انکا انجام بھی دوسروں سے مختلف نہیں ہو گا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات