محکمہ ایکسائز کاپراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف گرانیڈ آپریشن جاری ، 70جائیدادیں سربمہر، سینکروں افراد کو جرمانے کے نوٹسز ایشو

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 2 جون 2016 12:15

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جون 2016ء) محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس ریکور ی کے لیے چھاپے مارنے کے عمل کو تیز کر دیا تاکہ مالی سال کے ٹارگٹ کو با ٓسانی مکمل کیا جائے ، دائریکٹر جنرل اکرم اشرف گوندل کی ہدایات کے مطابق پجاب بھر کی طرح لاہور میں بھی 30 جون تک تمام پراپرٹی ریجن ڈائریکٹرز نے اپنی اپنی ٹیموں کو ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف بھر پور ایکشن لینے کے لیے حکم دے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

حکم پر عمل درآمد کرنے کے لیے ایکسائز کی ٹیموں نے صوبائی دارلحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جس میں علامہ اقبال ٹاوئن، گرین ٹاوئن ،گلبرک، مادل ٹاوئن ،جلو، ہربنس پورہ، مغلپورہ، شالیمار اور دیگر علاقوں میں 70جائیدادیں سربمہر کردیں محکمہ ایکسائز نے ان پراپرٹی مالکان سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپے وصول کرنے میں کارروائی کے دوران متعدد پراپرٹی مالکان نے موقع پر پراپرپی ٹیکس ادا کرکے اپنی سربمہر جائیدادوں کو بحال کروالیاڈائریکٹر رضوان اکرم شروانی کے مطابق پراپرٹی ٹیکس نادہندگان سے ٹیکسوں کی وصولی کے لئے آپریشن جاری رہے گا شہریوں کو بروقت اپنا ٹیکس ادا کرکے اس قسم کی پریشانیوں سے بچنا چاہیے۔