سوئی نادرن گیس کی ٹاسک فورس ٹیم کاگیس چوروں،ڈیفالٹرز صارفین کیخلاف گرینڈآپریشن جاری

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 2 جون 2016 12:15

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون۔2016ء ) سوئی نادرن گیس کی ٹاسک فورس ٹیم کابائی پاس سے گیس چوری کرنے والے صارفین کیخلاف گرنیڈآپریشن جاری، چیکنگ کرنے لاہور کے علاقہ شفق آباد بند روڈ پر گھریلو میٹر کے زریعے کمرشل استعمال اورگھروں پر مشتمل گیس چو ر نیٹ ورک پکڑا گیاموقع پر ٹاسک فورس ٹیم نے صارفین کے گیس میٹرز منقطع،اور بھاری جرمانے عائد کر دیئے گئے ہیں۔

گیس کی لوڈشیڈنگ اورصارفین کی شکایات پرسوئی نادرن گیس لاہور کے ریجن آفس گلبرک کے جنرل مینجر محمود ضیاء احمد کی ہدایات پر چیف انجینئرعمران الطاف ساہی کی سربراہی میں ڈپٹی چیف انجینئرفاروق سیلم چوہدری ،ایگزیکٹو انجینئریوسف ذاکر،معین الحق علوی، ڈسٹری بیوٹرآفیسر شرافت علی سمیت ہمراہ ٹاسک فورس ٹیم نے صوبائی دارلحکومت لاہور کے علاقے شفق آباد بند روڈ پر صارفین کے گھریلوگیس میٹرز چیک کیے گئے، چیکنگ کے دوران گھریلو میٹر کے زریعے کمرشل ااستعمال اورگھروں پر مشتمل گیس چو ر نیٹ ورک پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے سوئی نادرن گیس کمپنی کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان بر داشت کرنا پر رہا تھا ۔ٹاسک فورس ٹیم نے موقع پر ہی تمام گیس چور صارفین کے میٹرز اپنے قبضہ میں لے کر ان کو لاکھوں روپے کے بھاری جرمانے عائد کر دیئے ہیں اور متعلقہ تھانہ میں ان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے۔چیف انجینئر عمران الطاف ساہی کا کہنا ہے کہ جنرل مینجر محمود ضیاء احمدکی ہدایات پر اور صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے سوئی نادرن گیس کی تاسک فورس ٹیم کا گیس چوروں اکے خلاف آپریش جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :