جدہ: اختیارات کا غلط استعمال، متعدد سرکاری اہلکاروں پر مقدمات

جمعرات 2 جون 2016 12:08

جدہ: اختیارات کا غلط استعمال، متعدد سرکاری اہلکاروں پر مقدمات

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔02جون 2016ء) : سعودی عرب کی سکیورٹی اتھارٹی نے سرکاری اہلکاروں کی طرف سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر ان کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی سکیورٹی ایجنسی نے سعودی سرکاری اہلکاروں کو اختیارات کے ناجائز استعمال جیسا کہ اپنی پوزیشن کا استعمال کر کے کسی بھی ادارے کے بارے میں معلومات فراہم کرنا، سرکاری ادارے کی معلومات کو غیر قانونی طور پر مختلف افراد تک پہنچانا، اوراس میں انتظامی امور کے معاملات کی معلومات غیر قانونی طریقے سے لوگوں کو پہنچانے والے سرکاری اہلکاروں کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں ملکی معاملات کے بارے میں سرکاری محکموں کی اندر کی خبر وں کو دوسروں تک پہنچانے والے مقدموں کی تعداد 69,128بنتی ہے ۔

(جاری ہے)

اور یہ معلومات مملکت کے تیرہ شہروں کے سرکاری اداروں سے غیر قانونی طریقے سے پہنچائی گئی تھیں۔جبکہ 81,857مقدموں میں سرکاری اداروں سے انتظامی امور کی معلومات چورائی گیئں تھیں۔ سعودی عرب میں انتظامی امور کی معلومات کو چرانا”administrative terrorism“ کہلاتا ہے ۔

جس میں کسی بھی ادارے کی معلومات غیر قانونی طریقے سے افشاں کرنا شامل ہے۔ اسکی سزا کے بارے میں سکیورٹی ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ اس جرم کی کم سے کم سزا 20 سال قید یا ایک ملین سعودی ریال جرمانہ ہے ، یا پھر یہ دونوں بھی دی جاسکتیں ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اتنے سخت قوانین ہونے کے باوجو د متعدد افراد ایسے غیر قانونی کام کرتے ہیں ۔ جو کہ بعد میں پکڑے جانے پر اپنی اور اپنے اہلخانہ کی زندگی کو مشکل بناتے ہیں ۔ سرکاری اداروں کی کسی بھی طرح کی کوئی معلومات غیر قانونی طریقے سے افشاں کرنا قابل جرم ہے اور اسکی سخت سزا دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :