فزیکل کیمسٹری سنٹرپشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام قومی ریسرچ ورکشاپ اختتام پذیر

جمعرات 2 جون 2016 11:58

پشاور۔02جون( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون ۔2016ء ) فزیکل کیمسٹری سنٹر پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام 2روزہ قومی ریسرچ ورکشاپ نتھیاگلی میں اختتام پذیر ہوگئی ‘ورکشاپ کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر ایم رسول جان اور پاکستان کونسل فارسائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے ڈائریکٹر انورالحسن گیلانی نے کیاجبکہ اختتامی نشست میں سنٹر کے ڈائریکٹرڈاکٹرمحمدسلیم خان نے شرکاء میں سرٹیفیکیٹس اور شیلڈتقسیم کیں ورکشاپ کے ریسورس پرسن میں ڈاکٹر بشیر احمد‘ڈاکٹر جاسمین شاہ‘ ڈاکٹر عنبرسولنگی اور ڈاکٹر مجتبیٰ کمال شامل تھے جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی ڈاکٹر محمدسلیم خان‘ ڈاکٹر طاہرہ محمود ‘ڈاکٹر عبدالنعیم خان پرمشتمل تھی۔

متعلقہ عنوان :