فرنٹیئر فاؤنڈیشن کا رمضان میں زکواة مہم چلانے کا اعلان

جمعرات 2 جون 2016 11:58

پشاور۔02جون( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون ۔2016ء ) فرنٹیئر فاؤنڈیشن نے ماہ رمضان میں تھیلی سیمیا‘ ہیموفیلیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کوبروقت انتقال خون کی فراہمی کیلئے حکمت عملی طے کرلی‘ ماہ رمضان میں پشاور سمیت کوہاٹ اور سوات سنٹر میں بلڈ کیمپ افطاری کے بعد لگانے اور زکوة مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیاگیا‘ یہ فیصلہ فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمدحلیم کی زیر صدارت منعقد ہ ہواجلاس میں کیاگیا ‘ اس موقع پر فرنٹیئر فاؤنڈیشن پشاور کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخرالزمان ‘کوہاٹ سنٹر کے انچارج صاحبزادہ داؤد‘ سوات سنٹر کے انچارج رحمت علی‘ پی آر او نصرالله ‘اعجازعالم کے علاوہ فیلڈ سٹاف بھی موجودتھا‘ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئی چیئرمین صاحبزادہ محمدحلیم نے کہاکہ تھیلی سیمیا‘ہیموفیلیا سمیت دیگر امراض کون میں مبتلا بچوں کی زندگیوں کا دارومدار عطیات خون اور مخیرحضرات کے مالی تعاون پر ہے‘ ماہ رمصان میں عطیات خون میں کمی کے باعث بلڈ کیمپ افطاری کے بعد لگائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :