مردان پولیس نے مئی کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں 277اشتہاری گرفتارکیے

جمعرات 2 جون 2016 11:56

مردان۔02جون( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون ۔2016ء ) مردان پولیس نے ماہ مئی کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاوٴن میں277 مجرمان اشتہاریوں کوگرفتارکرکے بھاری اسلحہ وکارتوس برآمد کرلی اس دوران 70 کلو گرام چرس پکڑی گئی جبکہ ٹریفک کی خلاف ورزی پر 82 لاکھ70 ہزار روپے ٹریفک جرمانے وصول کئے گئے ڈی آر سی مردان نے 53 تنازعات کو حل کردیاڈی پی او مردان فیصل شہزاد خصوصی ہدایت پر ایس پی آپریشن شفیع اللہ گنڈا پور کی قیادت میں مختلف علاقوں میں کاوروائی کرتے ہوئے مردان پولیس نے ماہ مئی2016 کے دوران مختلف کاروائیوں میں 277 مجرمان اشتہاری جو پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھے کو گرفتار کیاگیااس دوران 17کلاشنکوف ،3کالاکوف،8رائفل ،19 بندوق،215پستول ،ہینڈ گرنیڈ4 ،200کلو گرام بارودی مواد،5عدد ڈائنامائٹ ،120 عدد ڈیٹونیٹراور12,987 مختلف بورز کے کارتوس جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 70کلو گرام چرس،59 لیٹر شراب،597گرام ہیروئن،38گرام افیون بھی برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

274 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج ہو کر گرفتار کیا گیا جبکہ 18اداروں کے خلا ف سکیورٹی کے اقدامات نہ کرنے پر مقدمات درج کئے گئے۔اسی طرح ڈی آر سی مردان نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف نوعیت کے53 تنازعات حل کئے ۔مردان ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر82 لاکھ70 ہزار روپے جرمانے بھی جمع کئے ۔اس موقع پر ڈی پی او مردان فیصل شہزاد نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے مردان پولیس نے قیام امن کیلئے لا تعداد قربانیاں دی ہیں۔

عوام الناس جرائم کے خاتمے میں پولیس کیساتھ بھر پور تعاون کریں ۔شریف شہریوں کو بے جا تنگ نہیں کیا جائے گا۔ ڈی آر سی کے قیام سے لوگوں کے تنازعات ختم کرنے میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جبکہ ٹریفک کا نظام کافی بہتر ہوا ہے اور اس کی بہتری کیلئے مزید اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :