بے نظیربھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو تیز ہواؤں اور بارش کے بعد معمول کی پروازوں کے لیے کھول دیا گیا

جمعرات 2 جون 2016 11:54

اسلام آباد ۔ 2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون ۔2016ء) بے نظیربھٹو انٹرنیشیل ائیر پورٹ کو تیز ہواؤں اور بارش کے بعد معمول کی پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ شب اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث ’پی آئی اے‘ کی پروازوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئیجس کے بعد دارالحکومت آنے والی پروازوں کا رخ ہنگامی طور پر لاہور کی جانب موڑ دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ موسم کی بحالی کے ساتھ ہی پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :