فلم مالک پر پابندی کا فیصلہ آج ہی سنائے جانے کا امکان

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 2 جون 2016 11:51

فلم مالک پر پابندی کا فیصلہ آج ہی سنائے جانے کا امکان

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون۔2016ء ) لاہورہائیکورٹ نے فلم مالک پر پابند ی کیخلاف دائردرخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس شمس محمودمرزا نے تحریک انصاف سمیت دیگردرخواستوں کی سماعت کی۔عدالت کی جانب سے فلم مالک پر پابندی کا فیصلہ آج ہی سنائے جانے کا امکان۔ عدالت میں وفاقی اورصوبائی حکومت نے تحریری جواب جمع کروادیا۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کو فلم مالک پرپابندی لگانے کااختیارہے ۔فلم مالک ملکی سا لمیت کے لیے خطرہ ہے سرکاری وکیل وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی ا ٹارنی جنرل عمران عزیز پیش ہوئے سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا فلم میں منتخب نمائندوں کی کردار کشی کی گئی ہے۔ فلم کی نمائش کی اجازت دی گئی تو ملک میں فسادات کا خطرہ ہے فلم مالک پرپابندی ہم نے نہیں لگائی وکیل پنجاب حکومت۔

متعلقہ عنوان :