کراچی، فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

جمعرات 2 جون 2016 11:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون ۔2016ء ) کراچی میں پورٹ قاسم کے علاقے میں بوائلر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پورٹ قاسم میں ایک فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکا ہوا۔

(جاری ہے)

دھماکے کے نتیجیمیں ابتدائی طور پر 4 افراد زخمی ہو گئے۔ جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے 3 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص تاحال زیر علاج ہے۔ جاں بحق افراد فیکٹری کے ملازم ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :