قصور،سینٹرل جیل میں سزائے موت کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی

جمعرات 2 جون 2016 11:43

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون ۔2016ء ) قصورسینٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی طارق اکرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ پھانسی سے قبل مجرم کی اہل خانہ سے آخری ملاقات بھی کرائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

قصور کی سینٹرل جیل میں قید مجرم طارق اکرم نے 2005 میں اپنے سسر کو قتل کیا تھا جس پر اسے مقامی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ عدالت کے فیصلے کے پر عملدرآمد کرتے ہوئے مجرم طارق اکرم کو علیٰ الصبح پھانسی دیدی گئی۔ جیل ا نتظامیہ کی جانب سے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ پھانسی کے موقع پر جیل اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :