کراچی میں2گروپوں میں تصادم،1 شخص جاں بحق،5 زخمی

جمعرات 2 جون 2016 11:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون ۔2016ء ) کراچی میں 2گروپوں میں تصادم ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور 5افراد زخمی ہوگئے، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا کنٹرول سنبھال کر آپریشن شروع کردیا۔کراچی کے علاقے لانڈھی 36 بی میں ایک بارپھردو گروپوں میں تصادم ہوا، تصادم کے دوران دونوں گروپوں کے افراد نیایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی ا ور بات فائرنگ تک جا پہنچی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل گیا۔ جہاں ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا۔ علاقے میں کشیدگی کے بعد پولیس حرکت میں آ گئی۔ایس پی لا نڈھی کے مطابق لانڈھی 36 بی اور اعتراف کے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے آپریشن کیا جس میں متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے،جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :