سندھ ہائی کورٹ کا وزارت داخلہ کو ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

متعلقہ ادارے چاہیں تو عدالتی فیصلے کے خلاف 7 روز میں سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں

جمعرات 2 جون 2016 11:42

سندھ ہائی کورٹ کا وزارت داخلہ کو ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون ۔2016ء ) سندھ ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں ماڈل ایان علی کی بیرون ملک جانے پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے قرار دیا ہے کہ وزارت داخلہ یا متعلقہ ادارے چاہیں تو عدالتی فیصلے کے خلاف 7 روز میں سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کو اگر اس فیصلے پر کوئی اعتراض ہے تو سات دن کے اند ر سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے۔ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے ایان علی کو بیرون ممالک جانے کی اجازت دی تھی ، پھر سپریم کورٹ نے بھی ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تاہم وزارت داخلہ نیان کا نام ای سی ایل سے نکال کر دو گھنٹے بعد ہی دوبارہ شامل کردیا تھا۔ ایان علی نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے مدعی کو سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔