شارجہ: موبائل فون فراڈ ، سات پاکستانی گرفتار

جمعرات 2 جون 2016 11:36

شارجہ: موبائل فون فراڈ ، سات پاکستانی گرفتار

شارجہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔02جون 2016ء) : شارجہ کریمنل انویسٹگیشن ڈپارٹمنٹ نے لوگوں کو موبائل فون کے ذریعےانعام کا لالچ دیکر لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گروہ کے ارکان موبائل استعمال کرنے والے صارفین کو موبائل فون کمپنی کا نمائندہ بن کر فون کرتے اور انعام کے بدلے کچھ رقم یا بیلنس ٹر ا نسفر کرنے کا کہتے تھے۔

(جاری ہے)

متعدد لوگوں نے محکمہ پولیس میں شکایات درج کروائیں تو شارجہ خفیہ پولیس نے اس جرم میں ملوث افراد کی تلاش شروع کردی۔خفیہ پولیس نے سات افراد کو ایک کاروائی کے دوران گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزمان کا تعلق پاکستان سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے کثیر تعداد میں موبائل سیمیں سمارٹ فونز، اور ریمٹینس کار ڈ بھی ضبط کیے۔ گروہ نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ۔گروہ کے ارکان نے بتایا کہ ان کو اس کام کی تربیت گروہ کے سرغنہ نے دی تھی۔ پولیس چیف فیصل بن نصیر نے کہا ہے کہ اگر کسی کو بھی اس طرح کی کال آئے تو وہ فوراََ 065943210 یا 901پر کال کریں ۔ تا کہ ایسے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :