Live Updates

سندھ اسمبلی کی دو نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری

الیکشن میں ایم کیوایم،پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے امیدوار مدمقابل ہیں،121 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس جبکہ 63حساس قرار دیے گئے ہیں،پولیس اوررینجرز کی سخت سیکیورٹی میں پولنگ کا آ غا ز ہوا۔ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 جون 2016 11:31

سندھ اسمبلی کی دو نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جون 2016ء) : سندھ اسمبلی کی دو نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔سندھ اسمبلی کی نشست 106 پر امیدواروں کی تعداد 14 ہے ۔ اس حلقے میں ایم کیو ایم رہنما محفوظ یار خان سب کے پسندیدہ امیدوار ہیں۔پیپلز پارٹی کے عبدالصمد بلوچ، تحریک انصاف کی نصرت انوار، دیگر آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں ۔اس حلقے میں ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد ووٹرز آج اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

دوسری جانب صوبائی نشست کے حلقہ 117 میں ایم کیو ایم کے قمر عباس رضوی کی پوزیشن مضبوط ہے۔ پیپلز پارٹی کے جاوید مقبول بٹ، تحریک انصاف کے رفاقت عمر اور جمعیت علمائے اسلام کے نعیم شاہ سمیت کئی آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔ اس حلقہ میں آج ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

(جاری ہے)

دونوں حلقوں میں121 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 63حساس ہیں۔

سکیورٹی پلان کے مطابق ضلع وسطی میں ایک سوخواتین پولیس اہلکاروں سمیت 2ہزار دوسو 44 اہلکار اور ضلع شرقی میں 38خواتین اہلکاروں سمیت 7سو اہلکار سکیورٹی پر مامورہیں۔پاک فوج کے جوان اسٹینڈ بائی اور کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر موجود رہیں گے۔ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے فوج اور رینجرز افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔

دریں اثناں کراچی میں جمعرات کی صبح صوبائی اسمبلی کے حلقہ 106اور117میں پولیس اوررینجرز کی سخت سیکیورٹی میں پولنگ شروع کی گئی،پی آئی بی ،لیاقت آباد ،عزیزآباد،شریف آبادکے پولنگ کیمپسوں پرکوئی گہماگہمی نہیں تھی۔ جبکہ بعض علاقوں میں پولنگ کیمپسوں پرجمعرات کی صبح ویرانی دیکھی گئی ،دونوں حلقوں میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیاتھا،پولنگ کے دوران رینجرز کومجسٹریٹ کودرجہ اول اختیارات دیئے گئے تھے۔

عزیزآباد میں رینجرز کے ونگ کمانڈرکرنل فیصل نے پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیاپولیس اوررینجرز کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوج کوبھی اسٹینڈبائی میں رکھاگیا ہے ضلع وسطی کے بعض علاقوں میں فوج نے بھی گشت کیا،قبل ازیں دونوں حلقوں میں مجموعی طورپر49پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس قراردیئے گئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات