دبئی سے ابو ظہبی نئی ہائی وے تکمیل کے آخری مراحل میں۔۔۔ ہائی وے پر ایک گھنٹے میں 8000گاڑیاں گزرا کریں گی

جمعرات 2 جون 2016 11:19

دبئی سے ابو ظہبی نئی ہائی وے تکمیل کے آخری مراحل میں۔۔۔ ہائی وے پر ایک ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔02جون 2016ء) :نیو ابو ظہبی ہائی وے کا83 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے۔ اور منصوبہ اس سال کے آخر تک مکمل کرلیاجائے گا۔ اس منصوبے کا ٹھیکہ ابو ظہبی کی جنرل سروس کمپنی مساندہ کے پاس ہے ۔ یہ شاہراہ چار لائینز پر مشتمل ہے ۔اور اس پر ایک گھنٹے میں 8000گاڑیاں رواں دواں رہ سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ اس کے متبادل میں بھی ایک لنک روڈ بنایا گیا ہے ، بوقتِ ضرورت اس کو گاڑیوں کی کثیر تعداد استعمال کر سکتی ہے۔

یہ ہائی وے محمد زید روڈ کی ایکسٹنشن بھی ہے۔ابو ظہبی کی یہ بڑی شاہراہ فاریسٹ بیلٹ ، الماہا فاریسٹ، کیزاد، بِداء خلیفہ،العجبان روڈ ،سے ہوتی ہوئی ابو موریکہء،زید ملٹری سٹی،اور ابو ظہبی سویحہ روڈ سے ہوتی ہوئی گزرے گی۔ اس شا ہراہ پر چھ انٹر چینج بجھی بنائے جا رہے ہیں۔اس 62 کلو میٹر شاہراہ پر 2.1ارب درہم خرچ آئے گا۔

دبئی سے ابو ظہبی نئی ہائی وے تکمیل کے آخری مراحل میں۔۔۔ ہائی وے پر ایک ..

متعلقہ عنوان :