ژوب، مسلح افراد کی فائرنگسے ایک شخص جاں بحق

بدھ 1 جون 2016 23:21

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جون۔2016ء ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا پولیس کے مطابق ژوب کے علاقے کلی روہک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص محمد اسحاق کو قتل کر دیا واقعہ کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں مواقع پر پہنچ گئیں لاش کوہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :