صوبائی وزیر سردار مصطفی خا ن کے بیٹے اسد خان ترین کے اغواء کیخلاف 4جون کو ہڑتال کا اعلان

بدھ 1 جون 2016 23:14

کوئٹہ۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں آل پارٹیز پشین ،آل پارٹیز کچلاک ،کچلاک کے قبائلی معتبرین اور پشین قومی جرگہ کی جانب سے پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خا ن ترین کے فرزند اسد خان ترین کے اغواء کیخلاف بروز ہفتہ 4جون کو بمقام کچلاک ، خانوزئی ، یارو ، سرانان پر پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پارٹی کے تمام کارکن اس جمہوری احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔

(جاری ہے)

بیان میں تمام سیاسی پارٹیوں ،جمہوری قوتوں ، ٹرانسپورٹروں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آل پارٹیز پشین ، آل پارٹیز کچلاک ، کچلاک کے قبائلی معتبرین اور پشین قومی جرگہ کے اعلان کردہ پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔

متعلقہ عنوان :