آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے گروپ ڈراز میں *فکسنگ* کا اعتراف کر لیا

muhammad ali محمد علی بدھ 1 جون 2016 23:12

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے گروپ ڈراز میں *فکسنگ* کا اعتراف کر لیا

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جون۔2016ء ) آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے گروپ ڈراز میں *فکسنگ* کا اعتراف کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ برس انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ تاہم ٹورنامنٹ کی ڈرافٹنگ کے حوالے سے ایک تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو ایک گروپ میں رکھنے کیلئے ڈراز میں دانستہ *فکسنگ* کی گئی۔

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کیلئے ٹی وی فینز کیلئے ڈراز میں دانستہ فیصلہ کیا گیا۔ ورلڈ کپ 2015، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2016 میں ڈراز میں بھی ایسا ہی کیا گیا تھا۔ کروڑوں لوگ پاک بھارت میچ دیکھنا چاہتے ہیں اسلیے فیصلہ بدنیتی پر نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :