لاہور،مختلف مقامات سے 2نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

بدھ 1 جون 2016 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جون۔2016ءصوبائی دارلحکومت کے مختلف مقامات سے 2نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاری اڈا کے علاقے میں واقع بس سٹینڈ 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا جبکہ گوالمنڈی کے علاقے سے 26سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی پولیس نے دونوں لاشیں شناخت نہ ہونے پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیں پولیس کے مطابق دونوں متوفی حلیے سے نشئی معلوم ہوتے ہیں ان کی موت کی وجہ نشہ کی زیادتی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :