ریسکیو1122ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ، پنجاب کے تمام اضلاع میں ریسکیو 1122کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

بدھ 1 جون 2016 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جون۔2016ءڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس(ریسکیو1122) بریگیڈئیر(ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء نے گزشتہ روز ریسکیو1122ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے پنجاب کے تمام اضلاع میں ریسکیو 1122کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیاجسکا مقصد سروس کی کارکردگی اوربِناکسی تفریق کے تمام شہریوں کویکساں معیارکی ایمرجنسی سروسز ڈیلوری کویقینی بنانا تھا۔

ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے اعدادو شمار کے مطابق ریسکیو1122نے گزشتہ ماہ پنجاب بھر میں 60977ریسکیوآپریشن کے دوران61656ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کا موازنہ کیا جائے تو ان میں20648کال ٹریفک حادثات،29769میڈیکل ایمرجنسی،2571آگ لگنے کے واقعات،2254جرائم کی کال139,ڈوبنے کے واقعات, 72عمارتیں منہدم ہونے کے واقعات اور10دھماکوں کے واقعات اور 60977دیگر ریسکیو آپریشن شامل ہیں جن پر ریسکیو1122نے ریسپانڈ کیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ریسکیو1122ہیڈکوارٹرز میں ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئیر ریٹائرڈ ڈاکٹر ارشد ضیاء کوپراونشل مانیٹرنگ سیل نے بتایاکہ گرمیوں میں پنجاب کے تمام اضلاع میں ہیٹ سٹروک کی ایمرجنسیز میں دن بہ دن اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا وافر استعمال اور گیلے کپڑے سے گردن کو کور رکھنے سے ہیٹ سٹروک سے بچا جا سکتا ہے۔

ملک کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز کو ہدایات دی کہ کمیونٹی ممبرز کو ہیٹ سٹروک سے آگاہی کی سرگر میوں میں مزید اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز کو ہدایات کیں کہ محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے حادثات کی روک تھام پر بھی توجہ دیں۔ انہوں نے ہیٹ سٹروک سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر پر کمیونٹی آگاہی مہم کے آغاز پر زور دیا۔ انہوں نے ضلعی ایمرجنسی افسران پر زور دیا کہ متعلقہ اضلاع میں آگاہی مہم اور سیمینار منعقد کیے جائیں تاکہ شہریوں کو اس حوالے سے آگاہی دی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :