ای سی سی نے ہیوی مکینکیل کمپلیکس کے ملازمین کی 7ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کی منظوری دیدی،ٹیکس نادہندگان کیلئے 0.4فیصد دوہولڈنگ ٹیکس کی مدت کی 30جون تک توسیع دینے کا فیصلہ

بجلی کی ریکوری میں بہتری آئی ہے ، کمپنیوں کی ریکوری 88.5سے بڑھ کر 94.3فیصدہوگئی ہے، وزارت پانی وبجلی کے حکام کی بریفنگ

بدھ 1 جون 2016 22:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء) وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ہیوی مکینکیل کمپلیکس کے ملازمین کی 7ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کی منظوری دے دی،ٹیکس نادہندگان کیلئے 0.4فیصد دوہولڈنگ ٹیکس کی مدت کو 30جون تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا،وزارت پانی و بجلی نے آگاہ کیا کہ بجلی کی ریکوری میں بہتری آئی ہے اور کمپنیوں کی ریکوری 88.5سے بڑھ کر 94.3فیصدہوگئی ہے۔

بدھ کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں ہیوی مکینکیل کمپلیکس کے ملازمین کی 7ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کی منظوری دی گئی،اجلاس میں وزرات پانی وبجلی کی جانب سے پاکستان انرجی سیکٹر ریفارمز کے حوالے سے سہہ ماہی پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی،رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنیوں کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے نقصانات میں جولائی سے مارچ 2015 میں 1.3فیصد کمی آئی ہے،کمپنیوں کی ریکوری88.5فیصد سے بڑھ کر 94.3فیصد ہوگئی اور مجموعی طور پر 6فیصد بہتری آئی،صارفی کی غلط بلنگ کے حوالے سے شکایات میں بھی کمی آئی ہے،میڑ ریڈرزکو پابند کیا گیا ہے کہ وہ 100فیصد میٹروں کی ریڈنگ کریں اور میٹر ریڈنگ کے پرنٹ لازمی قراردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ای سی سی نے0.4فیصد دوہولڈنگ ٹیکس کی 30جون تک توسیع دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :