بچوں میں نمونیا اور اسہال سے متعلقہ اموات کو روکنے کی لیے کور گروپ کا قیام
بدھ 1 جون 2016 22:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء )ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر مختار حسین سید نے بچوں میں نمونیا اور اسہال سے ہونے والی اموات پر قابو پانے کے لیے صوبائی چا ئلڈ سروایول گروپ کے اجلاس میں ایک پانچ رکنی مرکزی گروپ تشکیل دیا ہے جو ان بیماریوں سے ہونے والی اموات پر قابو پانے کے لیے لا ئحہ عمل طے کرے گا۔ اس موقع پر یونیسف کے نمائندہ ڈاکٹر رانا مشتاق نے ایک پراجیکٹ متعارف کروایا جو گیٹس فاونڈیشن کی مدد سے پنجاب کے پانچ اضلاع میں متعارف کروایا جاے گا۔
میٹنگ میں بین الاقوامی اداروں یونیسف، عا لمی ادارہ صحت ، عالمی ادارہ برائے خوراک، گیٹس فاونڈیشن، توسیعی پروگرام براے حفاظتی ٹیکہ جات، پالیسی اینڈ سٹر یٹجک پلاننگ یونٹ اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجودتھے۔(جاری ہے)
اجلاں میں بتایا گیا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں میں نمونیا اور اسہا ل موت کی بہت بڑی وجہ ہے-ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر مختار حسین سیدکی جانب سے قائم کردہ پانچ رکنی گروپ نمونیا اور اسہال سے ہونے والی اموات ، تدارک اور علاج کے لیے پنجاب کے اضلاع میں اعدادو شمار کا جائزہ لے گااور اپنی سفارشات پیش کرے گا۔
یونیسف اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں نے پنجاب میں جاری مختلف پروگرامز کے بارے میں بتایا۔ یونیسف کے نمائندے نے مزید بتایا کے نمونیا اور اسہا ل کے بارے میں ایک عالمی ایکشن پلان بھی موجود ہے جس میں فریم ورک مکمل طور پرواضح کیا گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.