کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ اینٹی انکروچمنٹ جمیل احمد کو نامعلوم افراد شاہراہ فیصل پر اسٹار گیٹ کے قریب چھوڑ گئے

بدھ 1 جون 2016 22:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء) کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ اینٹی انکروچمنٹ جمیل احمد بدھ کو نامعلوم افراد شاہراہ فیصل پر اسٹار گیٹ کے قریب چھوڑ گئے۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ باریش افسر جمعہ کی شب اس وقت لاپتا ہوگئے تھے جب وہ سوک سینٹر سے اپنے گھر واپس جارہے تھے جبکہ ان کی گاڑی ڈپٹی کمشنر شرقی کے دفتر کے قریب مل گئی تھی . پولیس نے ان کے لاپتا ہونے پر اغوا کا مقدمہ درج کرلیا تھا تاہم عدالت نے بھی ان کے بارے میں پولیس اور دیگر اداروں سے رپورٹ طلب کی تھی .۔

متعلقہ عنوان :