امیر جماعت اسلامی پاکستان کی حکومت سے بھارتی پولیس کی حراست میں موجود پاکستانی بچے کو فوراًرہا کروا نے کا مطالبہ

بدھ 1 جون 2016 22:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے حکومت پاکستان اور بھارت میں پاکستانی سفارتخانے سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی راجستھان کے گنگارام تھانے میں پولیس کی حراست میں موجود پاکستانی بچے کو فوراًرہا کروا کر پاکستان لایا جائے ۔

(جاری ہے)

اسماعیل علی نامی بچہ جسے سات سال کی عمر میں چار سدہ سے 2014میں اغواء کرکے انڈیا پہنچا دیا گیا تھا ۔اس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ راجستھان کے گنگا رام تھانے میں پولیس کی حراست میں ہے لیکن اس کی واپسی کیلئے حکومتی سطح پر کوئی کوشش سامنے نہیں آئی ۔سراج الحق نے کہا کہ بچے کی بحفاظت واپسی حکومت کا فرض ہے ۔حکومت بچے کو جلد از جلد واپس لانے کے انتظامات کرے ۔