وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ دبئی روانہ ہوگئے

بدھ 1 جون 2016 22:44

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ دبئی روانہ ہوگئے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء) سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو دبئی طلب کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ بدھ کی شام چیف منسٹر ہاؤس میں پریس کانفرنس کے فوری بعد دبئی روانگی کے لیے ایئرپورٹ چلے گئے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے بعض اہم سیاسی اور تنظیمی معاملات پر مشاورت کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کو دبئی بلایا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ پارٹی کے شریک چیئرمین کو صوبے کی تازہ ترین سیاسی صورت حال، امن وامان کے معاملات اور تنظیمی امور کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ آصف علی زرداری کو حکومت سندھ کی جانب سے 10 جون کو سندھ اسمبلی میں پیش کیے جانے والے صوبائی بجٹ کے اہم نکات کے بارے میں بھی بریفنگ دیں گے اور انہیں ان مشکلات کے حوالے سے بھی بتائیں گے جو سندھ حکومت کو وفاق کی جانب سے کم فنڈ دیئے جانے کے سبب پیش آرہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :