اسلام آبا د ٗشدید آدھی کے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق ٗ متعدد زخمی

درخت اور بجلی کی تاریں گرنے سے کئی علاقوں میں بجلی معطل ٗ سبزی منڈی میں آگ لگ گئی بالائی علاقوں میں موسم خوشگوار ہوگیا ٗ محکمہ موسمیات نے آئندہ دوروز تک بارش جاری ر ہنے کی پیشن گوئی کر دی

بدھ 1 جون 2016 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں شدید آندھی کے باعث مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ٗ کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی ٗ اسلام آباد سبزی منڈی میں بجلی کی تاریں گر نے سے آگ لگ گئی جس کے شعلے دور دور تک دیکھے گئے خیبر پختون خوا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ٗملک کے کئی بالائی علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کی شدت ٹوٹ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ٗ جڑواں شہر راولپنڈی میں طوفان نے تباہی مچادی اسلام آباد میں 120اور راولپنڈی میں 140کلو میٹر کی رفتار سے آنے والی آندھی سے سینکڑوں درخت اکھڑ گئے اور راولپنڈی میں بجلی کی تاریں گر گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپر اسلام آباد کے ہسپتالوں پمز ٗ پولی کلینک اور راولپنڈی کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق معمولی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں درخت اور تاریں گر نے سے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی تاہم آئیسکو انتظامیہ کو فوری طورپر بجلی بحال کر نے کی ہدایت کی گئی ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درخت گر نے سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جس پر اعلیٰ حکام نے سی ڈی اے کو فوری طورپر راستے صاف کر نے کی ہدایت کی دوسری جانب خیبر پختون خوا میں بھی طوفانی بارش نے تباہی مچادی ہے ٗ نوشہرہ ٗ مردان اور پشاور میں چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپر مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیاگیا محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز میں جاری رہنے کا امکان ہے ۔