جن تکالیف اور مشکلات کا سامنا ضلع غربی کے پارٹی عہدیداران نے کیا وہ ناقابل فراموش ہے ،سینیٹر شاہی سید

عیدالفطر کے بعدعوامی نیشنل پارٹی صوبے بھر میں اپنی بھر پور سیاسی سرگرمیوں کا اغاز کریگی،صدر اے این پی سندھ

بدھ 1 جون 2016 22:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پارٹی کے صوبائی الیکشن کمیشن کے چیئر مین و ممبران اور ضلع غربی کی کابینہ کے عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کا مشترکہ مشاورتی اجلاس مردان ہاؤس میں منعقد ہوا ،اجلاس میں صوبائی الیکشن کمیشن ، کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواران اور پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید کی باہمی مشاورت و افہام و تفہیم سے ضلع کی کابینہ اور ،مجلس عاملہ کا انتخاب کیا گیا،پارٹی کے سینئر مرکزی رہنماء رانا گل آفریدی نے ضلع غربی کی نئی کابینہ کا اعلان کیا سرفراز خان جدون کو ضلع غربی کا صد ر ،ارشد سہیل کو جنرل ،شعیب خان کو سینئر نائب صدر، یحٰی خانزادہ کو ڈپٹی جنرل سیکریٹری ،راشد محمود خٹک کو سیکریٹری اطلاعات ،جبکہ الحاج یوسف،انور علی،رازم خان،میر عجب ،ظفر خلیل کو نائب صدر جبکہ نور حضرت،کامران خان،مجاہد خان،شیر نواب ،ڈاکٹر اسماعیل کو جوائنٹ سیکریٹری ، نصیب الرحمان کو سیکریٹری مالیات،منصف خان یوسف زئی کو لیبر سیکریٹری ،ملک جہان زرین کو سیکریٹری ثقافت اور فصیح السان کوسالار منتخب کیا گیا ، اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ آج اپنے پارٹی عہدیداران کی سیاسی تدبر اور معاملہ فہمی کو دیکھ کر تحریک کے تابناک مستقبل کا یقین مذید پختہ ہوگیا ہے،جن تکالیف اور مشکلات کا سامنا ضلع غربی کے پارٹی عہدیداران نے کیا وہ ناقابل فراموش ہے ، ضلع غربی میں ضلعی صدور و جنرل سیکریٹریز،پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین سمیت درجنوں کارکنان کی قربانیاں دینے کے باوجود آج بھی سینکڑوں کارکنان آج بھی پارٹی عہدوں کے لیے اپنے آپ کو پیش کررہے ہیں،اس ملک میں معمولی پارٹی عہدیداروں کا انتخاب تماشہ بن جاتا ہے مگر میں اپنے پارٹی عہدیداروں کو سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے مذید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اس شہر کی سیاسی حقیقت ہے پارٹی رہنماؤں پر پے درپے حملوں کے بعد ہم نے اپنی سرگرمیاں محدود کرلی تھیں عیدالفطر کے بعدعوامی نیشنل پارٹی صوبے بھر میں اپنی بھر پور سیاسی سرگرمیوں کا اغاز کرے گی۔

متعلقہ عنوان :