بین الا ضلاعی ڈکیت گینگز کے 11ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے کی نقدی ، موٹرسائیکلیں، اور ناجائز اسلحہ برآمد

بدھ 1 جون 2016 22:23

بوریوالا۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء ) سرکل پولیس بورے والا نے قتل،ڈکیتی موٹر سائیکل چوری کے مختلف مقدمات میں مطلوب بین الا ضلاعی ڈکیت گینگز کے 11ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی لاکھوں روپے کی نقدی ، 9عدد موٹر سائیکل،1 عدد کار،ناجائز اسلحہ،کپڑا، ٹریکٹرز کی جعلی رجسٹریشن بکس برآمد کرلی ہیں۔

ڈی پی او وہاڑی غازی صلاح الدین نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ سرکل بورے والا میں پولیس نفری کی کمی پوری کر دی گئی ہے اور مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کرکے شہریوں کو لوٹنے والے بین الاضلاعی عمران عرف مانی گینگ کے2خطرناک ڈاکوؤں عمران ،شبیراحمد اقوام ساکنان37کے بی تھانہ احمد یار کو تھانہ گگومنڈی پولیس نے چو ک شاہ جنید ناکہ بندی پر نہ رکنے پر ایک مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا جبکہ ان کا ایک ساتھی ظہور احمدفرار ہوگیا ملزمان سے ایک لاکھ 25ہزار نقدی، 30بور پسٹل میگزین گولیاں برآمدکیں ملزمان سابقہ ڈکیتی اور سرقہ بالجبر کے دس مقدمات ریکارڈ یافتہ ہیں اور تھانہ احمد یار سے سرکل بورے والا میں ہر روز اپنے موٹر سائیکل125کا حلیہ تبدیل کر کے وارداتیں کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی کے قتل کے مقدمہ میں نوجوان عقیل احمدجوکہ ایک کلینک پر کام کر تا تھا اس کی نوبیاہتا دولہن فاخرہ جاوید نے اپنے آشناکے ساتھ مل کر نشہ آور مشروب پلا کر اپنے خاوند کو قتل کردیا تھا جس کے ملزمان ندیم طاہر اور فاخرہ جاوید کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کر کے انہیں جوڈیشل کر دیاگیا۔کار چوری کرنے والے ملزم آصف عرف موٹا ڈوگر کو گرفتار کر کے کار بر آمد کر لی گئی جبکہ اسی خطرناک ملزم کی گینگ کے دیگر ارکان افضال عرف جوگی،ظفر اقبال ڈوگر،لیاقت علی اور ظفر اقبال ڈوگر ،محمد اختر،محمد عارف اور سکینہ بی بی سے 3لاکھ18ہزارروپے اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے راشد عرف راشدی موٹر سائیکل چور گینگ کے طارق محمود سکنہ غازیاں آباد ،محمد یونس جاوید،رضوان طارق سے 8عدد موٹر سائیکل اور ایک کار کرولہ برآمد کر لی تھانہ صدر بورے والا پولیس نے ڈکیتی کے ملزمان اشرف،بلال اقوام گوجر سکنہ مجاہد کالونی اللہ دتہ سکنہ چشتیاں محمد انور سکنہ519ای بی محمد جمیل عرف جیلہ کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ فتح شاہ پولیس نے چوری کے مقدمہ میں ملزم غلام مصطفی بلوچ اور ڈکیتی کے ملزمان محمد اشرف جہانیاں اور دوست محمد کھوکھر سکنہ309ای بی سے 1موٹر سائیکل اور نقدی رقم20ہزار روپے ودیگر سامان برآمد کر کے انہیں جیل بھیج دیا۔ سی آئی اے سٹاف گگو سرکل بورے والا نے سردار سکنہ پاکپتن،جہانگیر سکنہ اوکاڑہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 10لاکھ روپے اور ٹریکٹروں کی جعلی رجسٹریشن بکس برآمد کرلیں یہ گینگ سادہ لوگوں سے دھوکہ اور فراڈ کر کے رقم بٹورتا اور ٹریکٹر قسطوں پر حاصل کر کے ان کی جعلی رجسٹریشز بکس تیار کر کے آگے فروخت کر دیتا تھا۔

متعلقہ عنوان :