بچوں کو جنسی و گھریلو تشدد اوران کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا‘صباء صادق
وزارت انسانی حقوق نے بچوں کے تحفظ کیلئے فوجداری قانون دوسری ترمیم کے ساتھ منظور کرلیا ،صوبائی سطح پر لاگو کر دیا گیا ہے
بدھ 1 جون 2016 22:17
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اینڈ ویلفیئر صباء صادق نے کہا ہے کہ بچوں کو جنسی و گھریلو تشدد اوران کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،وہ بدھ کو یہاں مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں جو وزارت انسانی حقوق اور یونیسیف کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔
صباء صادق نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو بے سہارا اور بھکاری بچوں کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے ۔ہمیں مل کر اس ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق نے بچوں کے تحفظ کیلئے فوجداری قانون دوسری ترمیم کے ساتھ منظور کرلیا ہے جس کو صوبائی سطح پر لاگو کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے اس قانون پر عملدرآمد کیلئے چائلڈ پروٹیکشن کے کردار پر روشنی ڈالی۔
صباء صادق نے کہا کہ بچوں کے حقوق اورانہیں نیک و کامیاب شہری بنانے کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔بعد ازاں اس سلسلہ میں منعقدہ ایک اجلاس میں بچوں کو جنسی تشدد‘ گھریلو تشدد اوربچوں کی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی بتادلہ خیال کیا گیا، سیمینار میں سیکرٹری وزارت انسانی حقوق ندیم اشرف بھی شامل تھے جنہوں نے وعدہ کیا کہ اس قانون پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.