راولپنڈی آرٹس کونسل میں صبا عدیل کے بنائے ہوئے فن پاروں کی نمائش

بدھ 1 جون 2016 21:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء) راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام نوجوان آرٹسٹ صبا عدیل کے بنائے ہوئے فن پاروں کی نمائش کا انعقادکیا گیا۔چیئرپرسن پاکستان قومی ترانہ فاونڈیشن ڈاکٹرعزیزاحمدہاشمی نے ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدکے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔نمائش میں 41 فن پارے رکھے گئے ہیں جن میں منظرنگاری اورخاکے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن پاکستان قومی ترانہ فاونڈیشن ڈاکٹرعزیزاحمدہاشمی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صبا عدیل نے بہت محنت اورلگن سے فن پارے تیارکیے ہیں۔انھوں نے کہا کہ نمائش میں رکھے گئے فن پاروں کا موضوع دوسروں سے ہٹ کرہے جوصرف تصویریں نہیں بلکہ بولتے فن پارے ہیں۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدکا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل نے ہمیشہ ابھرتے ہوئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔صباعدیل کے فن پاروں کی یہ نمائش 4 جون تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :