بجٹ میں سر کاری ملازمین پنشنرز کو ریلیف نہ ملا تو مسلم لیگ (ق) سڑکوں پر آ ئے گئی

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سابق ضلعی سیکرٹری اطلاعات عمران کھوکھر کا بیان

بدھ 1 جون 2016 21:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سابق ضلعی سیکرٹری اطلاعات اور ممتاز سیاسی و سماجی رہنما عمران کھوکھر نے کہاہے کہ آئندہ بجٹ میں سر کاری ملازمین پنشنرز کو ریلیف نہ ملا تو ق لیگ عوام سرکاری ملازمین پنشنرز اور محنت کشوں کے ساتھ سڑکوں پر آجائے گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں اسوقت قرض لیگ کی حکومت ہے بیرونی قرضے لے کر یہ لیگ اپنے عہدیداروں کو نواز رہی ہے تین سالوں میں غیر ملکی بنکوں سے ایک ارب نوے کروڑ ڈالر لیا گیا ہے قرض کی یہ رقم معاشی ترقی پر خرچ کر نے کے بجائے پلوں اور سڑکوں کی تعمیر پر صرف کی جارہی ہے ناکام لیگ ن ملک کو معاشی طور پر تباہ کر دیاہے اپنے بیاں میں عمران کھوکھر نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں سے عوام کسی قسم کی خیر کی توقع نہ رکھے بجٹ مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے غریب عوام پر ایک خود کش حملہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :