Live Updates

رمضان المبارک میں امن وامان کے لئے خصوصی سکیورٹی پلان بنایاجائے ‘ مساجد‘ امام بارگاہوں ‘مدارس ‘مزاروں اور اقلیتوں کی عبادتگاہوں کی حفاظت کیلئے انتظامیہ ‘پولیس اور قانون نافذکرنے والے ادارے ریڈ الرٹ رہیں

اتحاد بین المسلمین امن کمیٹی کے سیکرٹری جنرل شیخ اعجا زاحمد رضا

بدھ 1 جون 2016 21:02

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء) اتحاد بین المسلمین امن کمیٹی کے سیکرٹری جنرل شیخ اعجا زاحمد رضا نے کہاہے کہ رمضان المبارک میں امن وامان کے لئے خصوصی سکیورٹی پلان بنایاجائے ۔ مساجد‘ امام بارگاہوں ‘مدارس ‘مزاروں اور اقلیتوں کی عبادتگاہوں کی حفاظت کیلئے انتظامیہ ‘پولیس اور قانون نافذکرنے والے ادارے ریڈ الرٹ رہیں۔

موجودہ حالات کے پیش نظر شر پسندوں پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی سے ملاقات میں اظہا رکررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں خریداروں کا رش بڑھ جاتاہے اور چور ڈکیت وراہزن متحرک ہوجاتے ہیں جو دوکانداروں اور خواتین کو گھر جاتے ہو ئے لوٹ لیتے ہیں ان کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ بازاروں‘مارکیٹوں اور شاپنگ سنٹروں کے لئے اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایاجائے احترام رمضان سب پر لازم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ دکانداروں ‘پھڑی ریڑھی اور ٹھیلہ لگانے والوں کے درمیان مثالی تعاون ضروری ہے تاکہ پرامن معاشرے کی بنیاد رکھی جائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے ڈویژن بھر میں سحری وافطاری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کامطالبہ کیاہے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :