پیر اعجاز ہاشمی کی وزیر اعظم کی جلد صحتیابی کے لئے دعا، حامد صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 1 جون 2016 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے وزیر اعظم نوا ز شریف کو کامیاب سرجری پر مبارکبا د دی ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ میاں نواز شریف کے نام اپنے پیغام میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ پوری قوم دعا گو ہے کہ وہ جلد واپس آئیں اور ملکی معاملات کو دوبارہ سے چلانا شروع کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے افسوس کا اظہارکیا کہ ایک جماعت کی طرف سے میاں نو از شریف کی بیماری کو سیاسی ایشو بنایا گیا، جوکہ غیر اخلاقی اقدام ہے۔ دریں اثنا، پیر اعجاز ہاشمی نے جمعیت علما پاکستان کے سابق مرکزی صدر مولانا شاہ احمد نورانی کے چھوٹے بھائی علامہ حامد صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دین مبین کی خدمات کو سراہتے ہوئے صاحبزادہ اویس نورانی اور دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔