ڈی او ایکسائز ملک محمد اسلم کے زیر صدارت ضلع بھر سے پراپرٹی اور ٹوکن ٹیکسز ریکوری کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

گزشتہ ماہ مختلف ٹیکسز کی مد میں 14کروڑ روپے کا ریونیو وصول کر کے حکومتی خزانے میں جمع کروایا ‘روزانہ کی بنیادوں پر پراپرٹی اور ٹوکن ٹیکس نادہندگان کیخلاف آپریشن کیا جائیگا ‘کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائیگی ‘ملک محمد اسلم

بدھ 1 جون 2016 20:11

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء ) ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصور ملک محمد اسلم کے زیر صدارت ضلع بھر سے پراپرٹی ٹیکس اور ٹوکن ٹیکسز ریکوری کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز اجلاس محکمہ ایکسائز کے آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسران ، سرکل افسران اور انسپکٹران نے شرکت کی ۔ ڈی او ایکسائز ملک محمد اسلم نے پراپرٹی ٹیکس ، موٹر وہیکل ٹیکس ، پروفیشنل ٹیکس ، انٹر ٹیمنٹ اور ایکسائز ڈیوٹی ٹیکسز ریکوری کے حوالے سے فرداً فرداً تمام افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا کم ریکوری اور سستی کا مظاہرہ کرنیوالے انسپکٹران کی سرزنش کی اور اچھی ریکوری کرنیوالے افسران کی کارکردگی کو سراہا ۔

انہوں نے انسپکٹران کو ہدایت کی کہ وہ ماہ جون کے دوران اپنے مقررکردہ ٹارگٹ کو ہر صورت یقینی بنائیں ورنہ انکے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے گزشتہ ماہ مئی 2016ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا جس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 325نادہندگان پراپرٹیز کو سیل کیا گیا جن میں میرج ہال، ریسٹورنٹس ، آٹو ورکشاپس ، دوکانیں ، مکانات اور دیگر پراپرٹیز شامل ہیں ۔

اس طرح مختلف ٹیکسز کی مد میں 14کروڑ روپے وصول کر کے حکومتی خزانے میں جمع کروا دیئے گئے ۔اس موقع پر ڈی او ایکسائز ملک محمد اسلم نے تمام افسران کو حکم دیا کہ ضلع بھر میں روزانہ کی بنیادوں پر نادہندگان پراپرٹی ٹیکس اور ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کیخلاف آپریشن کیا جائے اور اس میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں بغیر نمبری ‘ڈیفالٹر ،نان رجسٹریشن گاڑیوں اور نادہندگان پراپرٹی ٹیکس کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :